عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے گوری پورہ گاؤں میں منگل کے روز ایک افسوسناک حادثے میں دو کمسن بچے آبپاشی نہر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ دونوں بچے بابا آبپاشی نہر میں اچانک پھسل کر گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔
مہلوکین کی شناخت 4 سالہ آسیہ دختر محمد امین لون اور 6 سالہ محمد عمران ولد محمد اقبال لون ساکنان گوری پورہ، کنگن کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچوں کی لاشیں نہر سے باہر نکالیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ اس سانحہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔
گاندربل میں نہر میں گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، علاقے میں کہرام