ایجنسیز
سنگاپور// بھارتی دفاعی سیکریٹری راجیش کمارسنگھ نے ہفتہ کے روزشنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر آسٹریلیا، یورپی یونین اور نیدرلینڈز کے اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دفاعی تعاون اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راجیش کمار سنگھ نے آسٹریلیا کی دفاعی سیکریٹری سے ملاقات کی۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق دونوں فریقین نے بھارت-آسٹریلیا جامع تزویراتی شراکت داری کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات میں اعلیٰ سطحی آئندہ روابط، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دفاعی تعاون کے فروغ اور انڈو پیسیفک خطے میں سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔حالیہ برسوں میںآسٹریلیا اوربھارت کے دفاعی تعلقات کو خاص تزویراتی اہمیت حاصل ہوئی ہے، خصوصاً انڈو پیسیفک خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی تعاون کے تناظر میں۔بھارتی دفاعی سیکریٹری نے مارٹینزبیلن،کاربونل،اوراینریکوراردونی سے بھی ملاقات کی۔بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق اس ملاقات میں بھارت اوریوروپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کو آگے بڑھانے، مشترکہ سلامتی کے مفادات اور دفاعی و تزویراتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور یورپی یونین کے درمیان بحری سلامتی، انڈو پیسیفک خطے کی صورتحال اور دیگر تزویراتی امور پر تعاون میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔راجیش کمار سنگھ نے دیلان یسلگوززیگریس سے بھی ملاقات کی۔وزارتِ دفاع کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے، فوجی سطح پر روابط مضبوط بنانے اور دفاعی صنعتی شعبے میں اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حکام کے مطابق یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تزویراتی شراکت داری کی عکاس ہے۔