عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چار سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران کو فوری طور پر اِن چارج انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تعینات کئے گئے افسران میں شکتی کمار پاٹھک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے سی بی جموں کشمیر، جو ڈائریکٹر اے سی بی جموں کشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے ہیں؛ ڈاکٹر محمد حسیب مغل، ڈی آئی جی ٹریفک جموں؛ شیخ جنید محمود ، ڈی آئی جی آئی آر کشمیر؛ اور شاہدمعراج راتھر، ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کام جموں کشمیر شامل ہیں۔
یہ تمام افسران 2009 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔
جموں کشمیر میں ڈاکٹر حسیب مغل سمیت چار آئی پی ایس افسران اِن چارج آئی جی پی تعینات