عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی ہے جسے ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج رکھا گیا ہے
پولیس زرائع کے مطابق زرینہ اختر زوجہ عبدل کبیر ساکنہ ڈارگام لورن جو کہ اپنی ڈھوک کے میں معمول کے کام میں مصروف تھیں، مذکوریہ پانی لینے کے لیے اپنے گھر کے دروازے سے جونہی باہر نکلی تو ایک ریچھ نے اس پر اچانک حملہ کر دیا اور وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
بعد ازاں اسے مقامی لوگوں اور 108 ایمبولینس کے ذریعہ لورن ہسپتال لے جایا گیا ابتدائی علاج کے بعد زخمی خاتون کسب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا جہاں سے مزکوریہ کو بہتر علاج کے لیے ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال پونچھ روانہ کیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔
رابطہ کرنے پر چیف میڈیکل آفسر پونچھ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایا کہ خاتون کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں ہویں تھا، ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی خاتون کا علاج کیا جارہا ہے اور اب زخمی خاتون کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
ادھر دور دراز علاقوں یا ڈھوکوں میں رہنے والے لوگوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ وئلڈلایف کے ملازمین کو دور دراز علاقوں میں تعینات رکھیں تاکہ وہ جنگلی جانوروں کو انسانی بستیوں کا رخ نہ کرنے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے معاملات پیش آچکے ہیں مگر متعلقہ محکمہ کی جانب سے ان معاملات سے نمٹنے کے لیے کسی بھی طرح کے اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔
لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ متعلقہ کو متحرک کریں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
ریچھ کے حملے میں خاتون شدید زخمی،ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج