عظمیٰ نیوس سروس
سرینگر //پولیس نے منگل کو سرینگر کے باباڈیم علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور لشکر طیبہ کے پوسٹر برآمد کیے۔ دونوں کو معمول کی چیکنگ آپریشن کے دوران سیاہ رنگ کی ہیرو سپلنڈر موٹر سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے روکا گیا۔گرفتار افراد کی شناخت فیصل احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن ملہ پورہ حب کدل اور فیصل احمد گورو ولد فاروق احمد گورو ساکن کادی کدل راجوری کدل کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ تلاشی کے دوران، پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول، تین میگزین، 21 لائیو رانڈ، دو موبائل فون اور ایل ای ٹی کے 10 پوسٹر برآمد کیے۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ایم آر گنج میں یو اے پی اے اور آرمس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔