یواین آئی
لاہور/پاکستان سپر لیگ 11 کے ایلیمینیٹر ون میں ناقص کارکردگی کے بعد اسٹیو اسمتھ غصے میں نظر آئے اور ڈریسنگ روم میں بیٹ زمین پر دے مارا۔ تفصیلات کے مطابق ایلیمینیٹر ون میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم ملتان کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔شان مسعود نے 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، لیکن صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ سمیت دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔اسٹیو اسمتھ 13 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ ان کا کیچ معاذ صداقت نے تھاما۔آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ جب ڈریسنگ روم پہنچے تو وہ واضح طور پر مایوس اور غصے میں دکھائی دیے اور انہوں نے بیٹ زور سے زمین پر دے مارا، جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔