عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیوراج سنگھ چوہان کی نئے دیہی ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے دوران ان کی تعریف کی اور انہیں مرکز کے زیر انتظام علاقے کا “سچا دوست اور خیر خواہ” قرار دیا۔چوہان کو مدھیہ پردیش کے لوگوں کی طرف سے دیا جانے والا پیار بھرا ٹیگ ‘ماما’ کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ فنڈز کا درست استعمال ہو۔عبداللہ نے کہا، ہماری حکومت ڈیڑھ سال سے اقتدار میں ہے، آپ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ آپ نہ صرف ایک دوست ہیں، بلکہ جموں و کشمیر کے خیر خواہ بھی ہیں۔ ایم پی کے لوگ آپ کو ماما کہنے میں غلط نہیں ہیں۔عبداللہ نے کہا کہ وہ اس وقت مزید فنڈز مانگنے کا سوچ رہے ہیں، کیونکہ جموں و کشمیر کو گزشتہ ایک سال میں PMGSY کے تحت 8,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ دیے گئے تھے۔انہوں نے مزید کہا”میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، ہم اگلے دو مہینوں میں منظور شدہ پراجیکٹس پر کام شروع کر دیں گے۔ جب آپ کاموں سے مطمئن ہوں گے ہم مزید پروجیکٹس کی منظوری کے لیے آپ کے پاس واپس آئیں گے،” ۔عبداللہ نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت کی مدد سے ‘وکسٹ جموں و کشمیر’ اور ‘وکشت بھارت’ کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔