عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور/سوپور میں حالیہ احتجاجی تشدد کے سلسلے میں چھ افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے، حکام نے جمعہ کو بتایا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تمام چھ زیرِ حراست افراد کو ضلع جیل بھدرواہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تشدد میں ملوث مزید افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ان کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا آغاز ایک لیکچرر کے خلاف ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ہوا، جس کے نتیجے میں مظاہرے شروع ہوئے جو بعد میں پرتشدد رخ اختیار کر گئے۔ انھوں نے کہا پتھراؤ کے واقعات پیش آئے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا، جن میں اسکول کی عمارتیں اور گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد گرفتاریاں پہلے ہی عمل میں لائی جا چکی ہیں جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سوپور میں احتجاجی تشدد کے بعد چھ افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار، بھدرواہ جیل منتقل