سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ حضرت بل حلقے سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی رہنماؤں اور سینئر کارکنان نے کل اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔چونکہ اپنی پارٹی نے سرینگر شہر کے بنیادی مسائل جیسے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فقدان، روزگار کے مواقعوں کی کمی اور رہائشی مسائل کو اْجاگر کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگ اپنے سیاسی مستقبل کو نئی شکل دینے کے لیے اپنی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
یہ رجحان حال ہی میں مائسمہ، سرینگر میں شروع ہوا، جہاں اپنی پارٹی نے ایک عوامی کنونشن منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔نئے اراکین کی شمولیت سے متعلق تقریب سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر منعقد کی گئی ۔پارٹی میں شامل ہوجانے والوں میں جو سرکردہ اشخاص ہیں، اْن میں سابق زونل صدر پی ڈی پی اور چیئرمین ڈیموکریٹک یونائیٹڈ فورم محمد صدیق، سابق کارپوریٹر این سی اور وائس چیئرمین ڈی یو ایف محمد سلیم لون، زونل صدر، نائب سینئر صدر پی ڈی پی اور جنرل سیکرٹری ڈی یو ایف یوسف عبداللہ، سابق زونل صدر پی ڈی پی اور خزانچی ڈی یو ایف عبدالحمید ڈار، سابق سیکرٹری پی ڈی پی اور سیکرٹری ڈی یو ایف، ممتاز رہنما پی ڈی پی اور پبلسٹی سیکرٹری ڈی یو ایف بلال احمد بٹ، ضلع ممبر پی ڈی پی فاروق احمد ماگرے، محمد رفیق بابا، یوسف عبداللہ، عبدالحمید ڈار، محمد حسین، بلال احمد بٹ، فاروق احمد ماگرے، فیروز احمد بٹ، منیر احمد، غلام محمد میر، فاروق احمد، ظہور احمد صدیقی اور دیگر اشخاص شامل ہیں۔سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، ان میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر جاوید مصطفیٰ میر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ترجمانِ اعلیٰ و ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور دیگر لیڈران شامل تھے۔