عشرت حسین بٹ
پونچھ // پونچھ شہر میں ڈگری کالج کے قریب بہنے والے نالے سے ایک شہری کی مشتبہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت معروف حسین ولد فاروق حسین ساکنہ عالی پیر، شہر خاص پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ مل کر لاش کو نالے سے نکالا، جس کے بعد اسے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
پونچھ شہر میں نالے سے شہری کی لاش برآمد، پولیس تحقیقات شروع