عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جناب صاحب صورہ کے علاقے میں کل اُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے پھل فروش 18سالہ مشتاق احمد ڈار ولد غلام رسول ساکنہ چنار کالونی بمنہ پر تیز دھار والے تھیار سے حملہ کیا ۔ جس کے نتیجے میں 18سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا جسے فوری طور پر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔