یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر اسمبلی کے9 روزہ سیشن کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ سے شروع ہو کر 4 اپریل کو ختم ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر سنیل شرما اور بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے کئی سینئر لیڈر انتخابی ذمہ داریوں کی وجہ سے اس سیشن میں شامل نہیں ہو پائیں گے ۔ شرما کو آسام اسمبلی انتخابات کے لیے شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ بجٹ سیشن تین مراحل پر مبنی تھا۔