انجمن اردو صحافت
سرینگر//انجمن اردو صحافت نے گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے چیف ایڈیٹر فیاض احمد کلو کے والد نسبتی خواجہ غلام احمد میر ساکن ہاری پورہ کنگن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انجمن نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انجمن کے جنرل سیکریٹری بلال فرقانی کی سربراہی میں ایک وفد نے مرحوم کے آبائی گھر جاکر اہل خانہ خصوصاً فیاض احمد کلو سے تعزیت پرسی کی اور مرحوم کے ایصالِ کے ثواب کیلئے دعا کی۔ انجمن صدر ریاض ملک، سرپرست حامدحمید اور نائب صدر عشرت بٹ کے علاوہ چیف کارڈی نیٹر فردوس رحمان، آرگنایزر شوکت ساحل، صوبائی صدور راجہ ارشاد و جہانگیر خان اور ترجمان اظہر رفیقی نے بھی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وفدنے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری صحافتی برادری کلو و میر خانوادوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق
سرینگر// میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو کے والد نسبتی خواجہ غلام احمد میر ساکن کنگن انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے میرواعظ نے فیاض احمد کلو اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
کشمیر ویلی فروٹ گروورس یونین
سرینگر//کشمیر ویلی فروٹ گروورز کم ڈیلرز یونین کے ممبران اور دی نیو کشمیر فروٹ ایسوسی ایشن فروٹ مارکیٹنگ کمپلیکس پارمپورہ سرینگرکے ممبران نے فیاض احمد کلوکے والدنسبتی غلام احمد میر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق مرحوم غلام احمد میر نہایت دیندار اور متقی انسان تھے۔ کشمیر ویلی فروٹ گروورز کم ڈیلرز یونین کے تمام ممبران اور نیو کشمیر فروٹ ایسوسی ایشن، پارمپورہ سرینگر کے ممبران نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور ان کے خاندان کیلئے اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے ۔
اکنامک الائنس،ٹریڈ الائنس ، ایجیک اور
انجمن علمائے احناف کا اظہارِ رنج
انجمن علمائے احناف کا اظہارِ رنج
سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے خواجہ غلام احمد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کو نیک سیرت انسان قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔کے ای اے کے چیئرمین محمد یوسف چاپری، سیکریٹری معراج الدین گنائی اور اتحاد کے دیگر سینئر قائدین نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں اس سانحہ کو خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ادھر کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے بھی غلام احمد میر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیاض احمد کلو اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر فیاض شبنم نے بھی مرحوم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا’’مرحوم کا انتقال ایک باوقار اور شریف انسان کے بچھڑنے کے مترادف ہے۔ ہم فیاض احمد کلو اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔دریں اثنا انجمن علمائے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔