عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// گگری بل سرینگر میں ہفتہ کو محکمہ فشریز کی ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، جس نے پورے ڈھانچے کو اپنی لپیٹ میں لے کر مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ تاہم بروقت کارروائی کے باوجود عمارت کو بچایا نہ جا سکا اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔ افسران نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ کو قابو میں لا کر اسے قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوامی مقامات اور سرکاری ڈھانچوں میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی اثاثے محفوظ رہ سکیں۔