عظمیٰ نیوزسروس
جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے آج کہا کہ بابا ریشی۔گلمرگ سڑک کی تعمیر کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی گئی ہے جس کی تخمینہ لاگت 40.34 کروڑ روپے ہے۔ نائب وزیراعلیٰ ایوان میں رُکن اسمبلی عرفان حفیظ لون کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اس وقت جانچ کے مرحلے میں ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ڈنڈموہ ۔ سیٹریسیم۔ناگہ بل سڑک کی اَپ گریڈیشن، میکڈیمائزیشن اور تکمیلی کام کے لئے باقی ماندہ کام کے تخمینے تیاری کے مرحلے میں ہیں۔ تاہم اُنہوں نے کہا کہ کام مناسب مدِ حساب کے تحت شروع کیا جائے گابشرطیکہ وسائل دستیاب ہوں۔