عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اولڈ برزلہ علاقے میں چند روز قبل حملے میں زخمی ہونے والے 43 سالہ محمد رفیق بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اولڈ برزلہ کے رہائشی محمد رفیق کو 18 جنوری کو جسمانی طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہیں ابتدائی طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں شریں باغ سپر اسپیشلٹی اسپتال ریفر کیا گیا۔ بدھ کی دوپہر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔