عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل// حالیہ برفباری کی وجہ سے 2ن تک سڑک بند رہنے کے بعد سرینگر-لیہہ شاہراہ پر زوجیلا پر ٹریفک کی نقل و حرکت ہفتہ کو بحال ہوگئی۔بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او)نے تازہ برف باری کے بعد موسم میں بہتری کے ساتھ ہفتہ کی صبح سری نگر لیہہ شاہراہ کے ساتھ زوجیلا پر برف صاف کرنے کا کام شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر برف صاف کرنے کے لیے مشینری کو کام پر لگایا گیا تھا جہاں جمعہ کو تقریباً 8-10 انچ برف پڑی تھی۔موسم میں بہتری کے ساتھ سڑک کی صفائی کا کام ہفتے کی صبح شروع کر دیا گیا۔ سڑک کو صاف کرنے کے بعد کرگل کی طرف سے ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کردی گئی۔