عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں واقع کمدھ نالہ کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیاہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کٹھوعہ نے کمدھ نالہ کے جنگلاتی علاقے میں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطہ قائم ہونے کے بعد کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے صبح سے ہی علاقے میں تلاشی اور محاصرہ کارروائی شروع کی تھی، جس کے دوران چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں سے سامنا ہوا۔
عہدیدار کے مطابق مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کی جا رہی ہے جبکہ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی ـ
کٹھوعہ کے جنگلاتی علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم