عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے کم از کم معیارات کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہونے کے بعد شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج، جموں میں ایم بی بی ایس کورس چلانے کی اجازت فوری طور پر واپس لے لی ہے۔
این ایم سی کے مطابق یہ اقدام 2023 کے ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
کالج میں زیرِ تعلیم موجودہ ایم بی بی ایس طلبہ کو دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل کیا جائے گا۔
2025–26 تعلیمی سیشن کے لیے منظور کی گئی 50 نشستوں کی اجازت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کالج کی بینک گارنٹی ضبط کی جائے گی۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام طلبہ کی نشستیں محفوظ رہیں گی اور انہیں جموں و کشمیر کے تسلیم شدہ میڈیکل کالجوں میں سپرنومری نشستوں کے تحت ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ، طلباء کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ