فیاض بخاری
بارہمولہ//ایکو پارک بارہمولہ کے نزدیک دانخن موڈ پر دو لائنوں والی بارہمولہ اوڑی قومی شاہراہ پر پہاڑی سے پھر اور مٹی گر آنے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔بتادیں کہ اس شاہراہ کی کشادگی کا کام بھی جاری ہے۔جمعہ کوبارہمولہ کے ایکو پارک علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے قومی شاہراہ بند ہوگئی، ٹرانسپورٹ گاڑیاں رک گئیں، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران بڑے پیمانے پر ملبے کے بہاؤ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی لوگ پرامید ہیں کہ سڑک کو چوڑا کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات کو کم کرنے کے لیے متبادل راستے تیار کیے جائیں گے۔ سری نگر-بارہمولہ قومی شاہراہ کا منصوبہ جاری ہے، جس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو فائدہ ہو اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔