عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر ہوائی اڈے پر بدھ کے روز چھ آنے اور روانگی کی پروازیں خراب موسمی حالات اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دی گئیں۔ہوائی اڈے کے حکام نے بتایاکہ یہ جموں اور شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں گھنے دھند ی وجہ سے ہوا ۔سری نگر ہوائی اڈے کے حکام کے ایک ایکس پوسٹ کے مطابق، ایک انڈیگو، تین ایئر انڈیا، اور ایک ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو موسم کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ، جبکہ اسپائس جیٹ کی ایک پرواز کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا ۔ائر پورٹ حکام نے کہاکہ آپریشنل اور موسم سے متعلق وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ ہیں،گھنی دھند کی وجہ سے کم مرئیت شمالی ہندوستان کے چند ہوائی اڈوں پر آپریشنز کو متاثر کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔