عاصف بٹ
کشتواڑ//چند روز قبل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سےایک سرکاری تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اتارنے کے معاملے پر کشتواڑ میں زوردور احتجاج کیا گیا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے صدر و امام جامع فاروق احمد کچلو کی سربراہی میں جامع مسجد کے احاطے میں جمع ہوکر احتجاج کیا گیا اور نعرے بازے کی گئی ۔اس موقعہ پر بات کرتے ہوے انھوں نے بتایا کہ پردہ اسلام میں فرض ہے اور خواتین کیلئے لازمی ہے کہ وہ حجاب وپردے کا استعمال کریں۔انکاکہناتھا کہ مذکورہ خاتون ڈاکٹر امت مسلمہ کی خواتین کیلے ایک نمونہ ہے کہ اس نے ڈاکٹری کا آڈر لینے سے انکار کردیا اور حجاب کو اہمیت دی۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسکے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے۔