عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے کرن نگر علاقے میںایک عدم شناخت خاتون کی نعش بر آمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ عین شاہدین کے مطابق نعش کو کچھ مقامی لوگوں نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے احاطے میں پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ اطلاع ملنے کے ساتھ ہی پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جس دوران انہوں نے نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور اس کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی شروع کردی گئی ۔ادھر پٹن کے کے پی پائین علاقے میں 10 سالہ لڑکا دھان کے کھیتوں میں مردہ پایا گیا۔ حکام کے مطابق کم عمر بچے کی شناخت آیان علی ساکنہ کے پی پائین کے بطور ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے کھیتوں میں بچے کی نعش دیکھنے کو ملی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ واردات پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میںلیا اور ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد نعش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور موت کی وجہ کے بارے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔