عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//فروٹ منڈی سوپور ؎میں جمعہ کو ایک ڈرائیور کو اپنی گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔ حکام نے کہا کہ گاڑی کو مشکوک حالت میں پارک کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ کرلیا۔انہوںنے بتایاکہ گاڑی کے اندر سے ایک لاش ملی، جبکہ حکام نے متوفی کی شناخت یوپی کے رہنے والے نور محمد کے نام سے کی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر، یہ دم گھٹنے کا معاملہ لگتا ہے لیکن مزید کہا کہ تمام زاویوں سے جانچ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہاکہ پولیس نے غیرمقامی ڈرائیورکی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے۔