عظمیٰ نیوزسروس
شوپیان// معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے مسلسل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع شوپیان میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس سٹیشن امام صاحب کی ایک ٹیم نے منی ہال کراسنگ پر معمول کے ناکے کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 245 گرام وزنی چرس کی 6 چھڑیاں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔ملزم کی شناخت شہنواز احمد الائی ساکن ملہورہ زینہ پورہ کے طور پر کی گئی ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن امام صاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 37/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔