محتشم احتشام
پونچھ//دو روزہ 10واں ضلعی ہینڈبال چمپئن شپ کا کامیاب اختتام بدھ وار کو اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں ہوا۔ یہ مقابلے ضلع ہینڈبال ایسوسی ایشن پونچھ کی جانب سے جموں و کشمیر ہینڈبال ایسوسی ایشن کے زیرِ سرپرستی اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے منعقد کئے گئے۔چمپئن شپ میں ضلع بھر کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا، جنہوں نے لیگ کم ناک آؤٹ بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف دلچسپ مقابلے کھیلے۔ فائنل میں اجوٹ ہینڈبال کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پونچھ ہینڈبال کلب کو 39-32 کے فرق سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔تقریبِ اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد سعید مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے، جب کہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر محمد قاسم نے مہمانِ اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر کرشن لعل شرما سابق ڈی ایس او، جے کے اسپورٹس کونسل، مشتاق احمد منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ، سرلا بخشی انچارج زیڈ پی ای او پونچھ، ادیش پال شرما، افرا سیف ہیڈماسٹر ہائی اسکول اجوٹ سمیت کئی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔فائنل میچ کی نگرانی امتیاز احمد لون (آر ای کے)، امن شرما اور غلام عباس (پی ای ٹی) نے انجام دی۔ دیگر معززین میں پون کمار (پی ای ٹی)، سنجے رینا (پی ای ٹی)، ترلوچن سنگھ (این آئی ایس)، نیرج شرما (کوچ)، ڈی کے رینا (پی ای ٹی)، غلام عباس اور عمران حسین شاہ کر رہے تھے۔اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں ہونے والی اس تقریب کا منصوبہ اور انتظام سورب شرما (پی ای ایم) نے ترتیب دیا۔تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کو مہمانِ خصوصی کی جانب سے انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔