غلام نبی رینہ
کنگن/ سمبل گنڈ کنگن میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر سمبل گنڈ میں فرید احمد کسانہ کے ایک منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک اور ڈھانچے کو لپیٹ میں لیا۔
واقع کے فورا ًبعد مقامی لوگ گنڈ پولیس فائر سروسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے جس باعث متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہواہے ۔
سمبل گنڈ کنگن میں آتشزدگی،رہائشی مکان خاکستر