عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ شری کانت سوسے نے منگل کو کوآپرٹیو سپر بازار کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ ان کے ساتھ چیف پلاننگ افسر ، ایگزیکٹو انجینئر، آر اینڈ بی ڈویژن کپوارہ اور ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو موجود تھے۔انہوں نے تعمیراتی کام کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ ایگزیکٹیو انجینئر نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اس عمارت پر لاگت کا تخمینہ 4.24کروڑ روپئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کام تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔ڈی سی نے کام کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کی کوششوں کی تعریف کی اور بروقت تکمیل پر زور دیا تاکہ اس سہولت کو جلد از جلد عوام کے لیے وقف کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا کوآپریٹو سپر بازار ضلع کے لوگوں کو ایک آسان اور سستی خریداری کی سہولت فراہم کرے گا۔