اشرف چراغ
ہندوارہ//ہندوارہ پولیس نے منشیات کی لعنت اور اس کی غیر قانونی آمدنی کو روکنے کی اپنی انتھک کوششوں کے تحت،این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68-F کے تحت ایک بدنام منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ضبط شدہ اثاثہ ایک دو منزلہ رہائشی مکان ہے جو ماگام ہندوارہ میں واقع ہے، ہلال احمد راتھر نے یہ مکان منشیات کی کے پیسوں سے تعمیر کیا تھا ۔ پولیس ضلع ہندوارہ کے گیری پورہ ماگام کے رہنے والے ہلال راتھر نے تقریبا 25 لاکھ روپے کی جائیداد کو منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ ہلال احمد راتھر ایک بڑے این ڈی پی ایس کیس میں ملزم ہے جس میں ممنوعہ اشیا کی تجارتی مقدار شامل ہے جس کے لیے ہندواڑہ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 اور 29 کے تحت ایف آئی آر نمبر 189/2021 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مکمل چھان بین اور قانونی طریقہ کار کی پابندی کے بعد، جائیداد کو باضابطہ طور پر منسلک کر دیا گیا ہے، اس حوالہ مجاز اتھارٹی، SAFEMA، نئی دہلی کو تصدیق کے لیے بھیجا گیا ہے۔