عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر ایک شہری کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد ٹریفک پولیس کو واقعے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دیا گیا۔وائرل کلپ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو معمول کی جانچ کے دوران ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے عوامی غصہ اور آن لائن پلیٹ فارمز پر بحث چھڑ رہی ہے۔ ایس پی ٹریفک سٹی سرینگراعجاز احمد نے کہا’’وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ایک فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کی گئی ہے۔ انکوائری مکمل ہونے کے بعد قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی‘‘۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو کس نے تھپڑ مارا، ایس ایس پی اعجاز نے کہا’’یہ انکوائری کا حصہ ہے، اور میں اس مرحلے پر اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا‘‘۔