اشرف چراغ
کپوارہ// منزگام رامحال میں مسافر گا ڑیو ں کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔منزگام کا تحصیل اور بلاک ہیڈ کواٹر کے ساتھ ساتھ ہائر سکینڈری سکول یہا ں سے 5کلو میٹر دور تارت پورہ میں ہیں جبکہ پرائمری ہیلتھ سینٹر اورزندگی کی تمام سہولیات تارت پورہ میں ہی ہیں، لیکن منزگام اور تار ت پورہ کے درمیان کوئی مسافر گا ڑی نہیں چلتی جس کی وجہ سے عام لوگو ں کے ساتھ ساتھ طلبا ،تاجرو ں اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔منزگام کے سابق سرپنچ اورسماجی کارکن بشیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منزگام علاقہ کو انتظامیہ نے یکسر نظر انداز کیا ہے اور سب سے بڑا مسئلہ اس علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگو ںبلکہ تعلیم کے حصول کے لئے طلبہ کو مختلف آزمائشو ں اور مصائب سے گزر نا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب منزگام میں کوئی بیمار پڑ جاتا ہے تو کسی پرائیویٹ گا ڑی والے کو منت کر کے مریض کوہسپتال تک پہنچانا پڑتا ہے ۔ایک اور مقامی شہری محمد اشرف کا کہنا ہے کہ لوگو ں کو ضروری دستاویزات حاصل کرنے کے لئے تحصیل دفتر تک جانا پڑتا ہے لیکن ٹرانسپورٹ نہ ہونے کہ وجہ سے انہیں منزگام سے تارت پورہ تک پیدل جانا پڑتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کئی با ر معاملہ انتظامیہ کی نو ٹس میں لایا گیا لیکن آج تک یقین دہانیو ں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ۔مقامی لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ منزگام اور تارت پورہ کے درمیان ایک منی بس سروس کے ساتھ ساتھ سومو سروس چلائی جائیں تاکہ علاقہ کے لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔