اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے گاؤں کالجگاسر میں ایک 25 سالہ خاتون نے گلے میں رسی باندھ کر چھت سے لٹک کر اپنی جان کا خاتمہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سندھیہ دیوی (25)زوجہ ہند راج ساکنہ سیرو کالجگاسر کی لاش گلے میں رسی باندھ کر چھت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے، واضح رہے دو روز قبل گندوہ کے گاؤں شنگنی کے جنگل سے ایک 55 سالہ شخص کی لاش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمد ہوئی تھی۔
گندوہ کے گاؤں کالجگاسر میں 25سالہ خاتون کی چھت سے لٹکی ہوئی نعش برآمد
