Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دہلی میں بارش سے راحت | یوپی، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کا سلسلہ جاری

Towseef
Last updated: July 15, 2025 10:49 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//دہلی این سی آر سمیت شمالی ہند میں بارش کا دور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بھی دہلی میں جھما جھم بارش کا امکان ہے۔ 18 جولائی تک ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے والا ہے۔ وہیں اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، مدھیہ پردیش میں بھی شدید بارش کو لے کر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اتر پردیش کے 13 ضلعوں میں آج بھاری بارش کو لے کر الرٹ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بہرائچ، بلرام پور، گونڈا، اعظم گڑھ، جونپور، مہاراج گنج، وارانسی، چندولی، مرزا پور، امبیڈکر نگر، پریاگ راج، بلیا میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ بہار کے آرہ، پٹنہ، نالندہ، لکھی سرائے، جموئی، اورنگ آباد میں بھی جھما جھم بارش ہو سکتی ہے۔پہاڑی ریاستوں میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش میں 17 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے والا ہے۔ وہیں منڈی، شملہ اور سولن ضلع میں بارش کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اترا کھنڈ کے دہرہ دون، باگیشور اور نینی تال میں شدید بارش کا آرینج الرٹ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے دوسرے ضلعوں میں بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔مدھیہ پردیش میں آج موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ریاست کے کئی ضلعوں میں بارش کے آثار ہیں۔ کچھ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے تھوڑا کم رہ سکتا ہے، جس کی وجہ سے اومس بھی بنے رہے گی۔ راجستھان کے موسم کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات نے یہاں کوٹا، جئے پور، اجمیر اور جودھپور ڈویژن کے ضلعوں میں بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ 13 سے 15 جولائی کے دوران کونکن اور گوا میں الگ الگ مقامات، گجرات، وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں بہت بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔اگلے 7دنوں تک شمال مشرقی ہند میں کئی مقامات پر گرج اور بجلی کڑکنے کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ 18-13 جولائی کے دوران آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور اروناچل پردیش، تریپورہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کانگریس کا وزیر اعظم کو مکتوب
صفحہ اول
گول میں منی ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر این سی کا اظہا رتشکر نیشنل کانفرنس ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے وقف:گلزار احمد شان
جموں
نویوگ ٹنل حادثے میں مہلوک شخص کی نماز جنازہ میں ادا والدہ سمیت کنبے کے تین افراد جی ایم سی اننت ناگ میں مستحکم
خطہ چناب
ضلع رام بن میں ہلکی بارشں سے عام لوگوں اور زمینداروں کو راحت قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری ،11ہزار امرناتھ یاتریوں کا آرپار سفر
خطہ چناب

Related

برصغیر

اترپردیش میں صفرانکم ٹیکس دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کئی مقامات پرانکم ٹیکس کے چھاپے،3500سے زیادہ گھیرے میں

July 16, 2025
برصغیر

ہماچل میں طوفانی بارشوں سے تباہی | 106 افراد ہلاک، 1000 کروڑ کا نقصان

July 16, 2025
برصغیر

مانسون پارلیمانی اجلاس | حکومت8سے زیادہ بل پیش کرے گی | اپوزیشن کی مرکز کو گھیرنے کی تیاریاں

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں رُکن پارلیمان روح اللہ مہدی کا کشمیر کیلئے براہ راست ریل رابطے کا مطالبہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?