Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

حج بیت اللہ۔ خدائے لم یزل سے اُلفت کا مظاہرہ فکرو فہم

Mir Ajaz
Last updated: June 6, 2025 11:05 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE
مقصوداحمدضیائی 
مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ اسلامیان عالم کے دلوں کی دھڑکنوں کا مرکز و محور ہیں ، اس خطہ بے نظیر کی تاریخ و تہذیب کو پورے عالم اسلام کی نمائندگی کا شرف حاصل رہا ہے ، جب سے خالق انسان نے اس وائی غیر ذی زرع کو اپنی بستی فرمایا اور اپنے پیارے و عاشق زار حضرت جد الانبیاء ابراہیم علیہ السلام کے زبانی ہمیشہ کے لیے تمام عشاق کے نام یہ پیغام بھیجا ، کہ یہ خطہ ارضی عاشقانہ ہجوم کا ہمیشہ بازار بنے ، خدا معلوم کتنے خوش نصیبان ازال اس جلوہ گاہ کی تجلیات کے معمورے میں آئے اور چلے گئے، طُور کا جلوہ دنیا نے تو ایک بار ہی دیکھا ہے ، مگر اس جلوہ نمائی کی داستان اب تک دہرائی جا رہی ہے  اور ہمیشہ دہرائی جاتی رہے گی، اور یہاں تو یہ جلوہ اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ ہر سال نظر آتا ہے ، یہ سفر عشق و مستی کا سفر ہے ، جیسے کوئی محب اپنے محبوب کو ملنے جاتا ہے تو دل میں بڑی امنگیں ہوتی ہیں تو مومن بھی اسی شوق و جذبہ کے ساتھ یہ سفر کرتا ہے ، خدائے قدوس کے گھر کی حاضری کے لیے آنے والا ہر آدمی اپنی کیفیت کے ساتھ حاضر ہوتا ہے۔ اسی لیے احرام باندھنا ضروری قرار دیا گیا کہ جب تم اپنے محبوب سے ملنے کے لیے آرہے ہو تو تمہیں دنیا کی زیب و زینت سے کیا سروکار ، یہ امیری اور غریبی کا فرق سب ختم کرو، اب تم سب بندے ہو۔
 ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
 نہ کوئی بندہ رہا نہ بندہ نواز
حاضرئ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ مسلمان کے لیے جہاں گوناں گوں برکتوں کا ذریعہ ہے، وہاں حیرت انگیز نعمتوں کا وسیلہ بھی ہے ، وجہ ظاہر ہے کہ خدائے لم یزل نے خانہ کعبہ کو اہل ایمان کی اجتماعی زندگی کے قیام کا ذریعہ اور انسانوں کے باقی رہنے کا مدار ٹھہرایا ہے۔ اس حقیقت پر ابھی تک کم لوگوں کی نگاہ گئی ہے کہ نظام عالم خانہ کعبہ اور اس کی دعوت و مقام سے وابستہ ہے، اس کو ہماری ظاہری آنکھیں دیکھ نہیں رہی ہیں ، لیکن اہل بصیرت سمجھتے ہیں ، جس طرح پہاڑوں کا وجود ملک اور زمین میں استقرار و توازن پیدا کرتا ہے ، اسی طریقہ سے اس سے بالا تر ایک نظام ہے اور وہ نظام وابستہ ہے خانہ کعبہ سے۔ جب تک یہ خانہ خدا موجود ہے اور اس کا وہ پیغام زندہ ہے، اس وقت تک گویا نظام عالم قائم ہے۔ چنانچہ ارشاد خداوندی ہے کہ حق تعالیٰ نے خانہ کعبہ کو عزت و عصمت کی جگہ بنائی ، ’’قیامًا للنَّاس‘‘ لوگوں کی زندگی کا دار و مدار اس کے اندر لوگوں کی معیشت دنیا اور نسل انسانی کو برقرار رکھنے کا راز ہے۔ ( سورہ مائدہ آیت نمبر ۹۷ ) حرم کعبہ کیا ہے ؟ تجلیات ربانی کا مظہر جلیل، اہل ایمان کے احترام و تقدیس کا دنیا میں سب سے بڑا مرکز،ملت اسلامیہ کی وحدت و اجتماعیت کا نشانِ عالی شان، جہاں پہنچ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا اس نے بار گاہ ربانی کی چوکھٹ پر اپنی پیشانی رکھ دی ہے اور اس کے گنہگار ہاتھوں میں کعبہ کا غلاف نہیں بلکہ خدائے رحمن و رحیم کا دامن رحمت آگیا ہے ، جہاں عاصی و نافرمان پیشانیوں میں بھی سجدے مچلنے لگتے ہیں اور جہاں کئی زبانیں بھی خدائے قدوس سے ہمکلام ہونا چاہتی ہیں۔ مکہ مکرمہ کے قریب ہی شہر مقدس مدینہ منورہ ہے ، جس کے ذرَّہ ذرَّہ سے محبت کی بوئے شمیم اٹھتی ہے اور ہر مسلمان کے مشام جاں کو عطر بیز کر دیتی ہے ، جس کا تصور بھی قلب کے لیے سامان سکون ہے اور جس کی گرد راہ چشم محبت کا سرمہ اور مریض عشق کے لیے اکسیر ہے۔ اسی کی آغوش میں وہ پاک اور عظیم ہستی آسودہ خواب ہے ، جس کی غلامی کا طوق بادشاہوں کے لیے تمغہ افتخار اور عزت و وقار ہے ، پھر اسی شہر مقدس میں شمع نبوت کے ہزاروں پروانے آرام فرما ہیں۔ یہاں کی فضاؤں میں بھی جانثارانِ اسلام اور فدا کارانِ پیغمبرِاسلام کے لَہو کی خوشبو رچی بسی ہے ، کتنے خوش بخت اور سعادت نصیب ہیں وہ لوگ کہ جنہیں اس دیار مقدس میں حاضری کا اور اس کوچہ محبت میں دیدہ دل بچھانے کا شرف حاصل ہو کہ اگر انسان یہاں سر کے بل چل کر بھی جائے تب بھی شاید زمین کے تقدس کا حق ادا نہ ہو ۔ جہاں امام مالکؒ پوری زندگی رہنے کے باوجود ہمیشہ برہنہ پا چلتے رہے اور چپل پہننا گوارہ نہ کیا ، اس سعادت کا حال ان عاشقان سے پوچھنا چاہئے جن کے سینوں میں تمنائیں کروٹ لیتی ہیں اور بعض دفعہ یہ آرزو اور اشتیاق موتی بن کر دیدہ دل سے دیدہ چشم تک پہنچ جاتا ہے۔ لیکن ان کے خواب تشنہ تعبیر رہ جاتے ہیں ، شاید ان کی یہ چاہت اور آرزو ہی ان کے حق میں حرمین شریفین کی حاضری کا بدل بن جائے ، کہ لذت ہجر کا مقام لذت وصال سے بھی سوا ہے ، لیکن جیسے زیارت حرمین شریفین کی سعادت ، سعادت عظمی ہے ، اسی طرح اسی قدر اس کی رعایت اور پاس و لحاظ بھی ضروری ہے ۔ جو نعمت جس قدر بڑی ہوتی ہے ، اس کی ناقدری اور مرتبہ شناسی اسی قدر نقصان دہ بھی ہوتی ہے۔ اس لیے خوش نصیبانِ ازل کو رب کریم حاضرئ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی سعادت بخشیں ۔ ضروری ہے کہ وہ ان آداب کی رعایت رکھیں جو اس سفر سعادت اور سفرشوق و محبت کے لیے مطلوب ہیں اور یہی ان کا اصل توشہ ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

مضامین

سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ملت حنیف تجلیات ادراک

June 6, 2025
مضامین

عصرِ حاضر میں عیدالاضحی پر قربانی کی معنویت سرحدِ ادراک

June 6, 2025
مضامین

رسم قربانی باقی ہے روح قربانی تلاش کر

June 6, 2025
مضامین

سنت ابراہیمی کا پیغام ! غور وفکر

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?