یو این آئی
نئی دہلی//اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کے روز اوقاف سے مرکزی پورٹل ’امید‘کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ یہ وقف املاک کے انتظام اور انصرام کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کرے گا ۔ کرن رجیجو نے کہا کہ اس سے نہ صرف شفافیت آئے گی بلکہ عام مسلمانوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو بھی مدد ملے گی۔ یہ پورٹل اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی کی زیر ملکیت وقف املاک کے مؤثر اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔