Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں اور اسکے نواحی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سماعت شکن دھماکے اور سائرن جموں شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

Mir Ajaz
Last updated: May 10, 2025 11:26 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

روپ نگر،ریہاڑی اوربن تلاب میں کچھ عام شہری زخمی ، مکانوں اور گاڑیوں کو نقصان

جموں//جموں شہر اور اطراف کے علاقوں میں ہفتے کی صبح شہری اُس وقت خوفزدہ ہو گئے جب علی الصبح دھماکوں جیسی گونج دار آوازیں سنائی دینے لگیں اور فضاء میں سائرن بجنے لگے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق یہ صورتحال پاکستان کی جانب سے مشتبہ ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کے بعد پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کے کئی سرحدی اضلاع میں شدید کشیدگی دیکھی جا رہی ہے ۔افسران نے بتایا کہ صبح تقریباً پانچ بجے جموں اور ادھم پور شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے ۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ آوازیں سرحد پار سے ہونے والے تازہ ڈرون حملے اور بھاری گولہ باری کا نتیجہ تھیں۔دفاعی افسران نے تصدیق کی کہ راجوری اور پونچھ کے سرحدی اضلاع کے علاوہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں بھی رات بھر وقفے وقفے سے توپخانے اور مارٹر شیلنگ کی گئی۔ سرنکوٹ اور نوشہرہ کے علاقوں میں بھی توپ کے گولے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ افسران نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے ہفتے کی صبح جموں شہر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ جموں شہر میں ہفتے کی صبح کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جموں شہر پر ڈورن اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے اور ان علاقوں کو نشانہ بنا دیا گیا ہے جو فوجی تنصیبات کے نزدیک واقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری سے رہاری کالونی، نگروٹہ، نہرو مارکیٹ اور روپ نگر علاقوں میں رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔حکام نے بتایا کہ ریہاڑی میں4افراد نیرج گپتا، ان کی بیٹی ہتاکشی گپتا، ونیت اور راجندر کمار زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ جموں شہر کے روپ نگر علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے بن تلاب علاقے میں ایک خاتون اور ایک لڑکی سمیت کم از کم3 افراد زخمی ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں، سانبہ، اودھم پور اور نگروٹہ میں بھی ڈرون دیکھے گئے جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔دریں اثنا جموں اور سانبہ اضلاع کے سچیت گڑھ اور رام گڑھ علاقوں میں بین الاقوامی سرحد پر سر حد پار سے گولہ باری ہوئی ۔افسران کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سرحدی ضلع راجوری کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وقار رسول وانی کی زیر قیادت کانگریس لیڈران کا دورہ اُوڑی ، معتدد علاقوں میں متاثرین کے ساتھ ملاقات کی
تازہ ترین
کشمیر محفوظ،ملک کی عوام بے فکر ہوکر وادی کشمیر کا رُخ کرے: سول ایوی ایشن وزیر
تازہ ترین
دہلی ہائی کورٹ نے رُکن پارلیمان انجینئر رشید کی ضمانتی درخواست پر این آئی اے کو نوٹس جاری کیا
تازہ ترین
فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ، ’آپریشن سندور‘کے دوران جوانوں کے رول کو سراہا
تازہ ترین

Related

جموں

ویشنو دیوی مندر کیلئے ہیلی کاپٹر سروس | 7دنوں کے بعد دوبارہ بحال

May 15, 2025
جموں

قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں | مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت

May 15, 2025
جموں

چیف سیکرٹری کاسرحد پار گولہ باری سے متاثرہ جموں کے سرحدی علاقوں کا دورہ ؔ نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کی ہدایت ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا،کمیونٹی بنکروں کی تعمیر جیسے طویل المدتی اقدامات پر زور

May 14, 2025
جموں

جموںمیں2.46کروڑ روپے کا فراڈ | 4نجی کمپنیوں کے ایم ڈیز،ڈائریکٹروں کیخلاف کیس درج

May 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?