Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نوجوان ملک کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد:مودی | 51ہزار سے زائد نوجوانوں میں تقرر نامے تقسیم

Towseef
Last updated: April 26, 2025 11:13 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی تعمیر میں ان کی فعال شرکت سے قوم تیزی سے ترقی کرتی ہے اور عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرتی ہے۔ مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ روزگار میلے سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51,000سے زیادہ نو تعینات نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریاں شروع ہو گئی ہیں جن میں ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کرنا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر میں کردار ادا کرنا اور محنت کشوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ایمانداری کے ساتھ یہ نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اس کا ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر انتہائی مثبت اثر پڑے گا۔ مودی نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد اس کے نوجوان ہوتے ہیں، جب نوجوان ملک کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں تو وہ قوم تیزی سے ترقی کرتی ہے اور عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا’’ہندوستان کے نوجوان اپنی محنت اور اختراع کے ذریعے دنیا کے سامنے اپنی بے پناہ صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قدم پر اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور خود روزگار کے مواقع بڑھتے رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے اقدامات نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ ان مہمات کے ذریعے حکومت ہندوستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں ہندوستان کے نوجوانوں نے اس دہائی میں ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور اختراع کے میدان میں ملک کو ایک لیڈر بنا دیا ہے۔ او این ڈی سی، یو پی آئی اور اور جی ای ایم(گورنمنٹ ای ۔ مارکیٹ پلیس)جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کے ذریعے نوجوان ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی لانے والی تبدیلیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب حقیقی وقت میں ڈیجیٹل لین دین میں دنیا کی قیادت کرتا ہے اور اس کامیابی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں کے سر ہے‘‘۔اس بجٹ میں اعلان کردہ مینوفیکچرنگ مشن کا مقصد ‘میک ان انڈیا’ پہل کو فروغ دینا اور ہندوستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر معیاری مصنوعات بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ملک بھر میں لاکھوں ایم ایس ایم ای اور چھوٹے کاروباریوں کو مدد ملے گی، بلکہ ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع بھی کھلیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے مواقع کا بے مثال وقت ہے۔ مودی نے کہا کہ ممبئی جلد ہی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس )2025کی میزبانی کرے گا۔ نوجوان اس تقریب کا مرکز ہیں اور یہ سمٹ ان کے لیے میڈیا، گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ میں جدت طرازی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔ “بھارت کی بیٹی بڑھ رہی ہیں”۔ سول سروسز امتحان کے حال ہی میں اعلان کردہ نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کی جہاں سب سے اوپر دو پوزیشنیں خواتین نے حاصل کی ہیں ، وہیں ٹاپ پانچ میں سے تین خواتین ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

سیلاب متاثرہ 6ریاستوں کیلئے1,066.80کروڑروپے کی امدادمنظور مودی حکومت ہرحال میں ریاستوں کے ساتھ کھڑی:امت شاہ

July 10, 2025
برصغیر

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

July 10, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی5 ممالک کے دورے کے بعدوطن واپس

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?