Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

! پہلگام کی پرچھائیاں، جہاں مہمانوں کا خون بہا میری بات

Towseef
Last updated: April 24, 2025 12:05 am
Towseef
Share
6 Min Read
Paramidics and police carry an injured tourist at Anant nag hosptal south of Srinagar on April 22,2025
SHARE

اِکز اقبال

بغل میں شوہر کی لاش پڑی تھی۔۔۔وہ خاموش تھی۔زبان ساکت، آنکھیں سُوجھی ہوئی، چہرے پر زردی اور دل میں ایک طوفان۔مگر اس کی یہ خاموشی چیخ چیخ کر سب کچھ کہہ رہی تھی۔جیسے ہر آنسو میں ایک داستان ہو،ہر لرزتی پلک میں ایک سوال اور ہر ساکت لمحے میں ایک ماتم۔نہ وہ پکار رہی تھی، نہ کوئی شکوہ،مگر اُس لاش کے قریب بیٹھے اُس وجود کی خاموشی گویا پوری دنیا پر لعنت بھیج رہی تھی —،اُن پر جو قاتل ہیں،اُن پر بھی جن کے گندے عزائم سے ایسے وحشیانہ کام ہوتے ہیں اور اُن پر بھی جو خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔بات صرف یہ نہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا؟ کیسے کیا؟ بات یہ ہے کہ یہ حملہ کیوں ہوا؟اس کے پیچھے کیا چہرے، کیا مفاد، کیا محرکات چھپے ہیں؟اور — ابھی تک کوئی پکڑا کیوں نہیں گیا؟

مگر یہ سوال اُس عورت کے لیے بے معنی تھے۔اس کے لئےاب صرف ایک سوال باقی رہ گیا تھا:’’کیا میرا شوہر واپس آ سکتا ہے؟‘‘

22 اپریل 2025ء کو، وادی کشمیر کے دلکش پہاڑوں کے درمیان واقع سیاحتی مقام ’’پہلگام‘‘ میں، دن دہاڑے معصوم سیاحوں پر گولیوں کی بارش کی گئی ، ایک ایسا ہولناک منظر جس نے دل کو دہلا کر رکھ دیا۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک 27 کے قریب انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ایک معتدد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ایک لمحے کے لیے سانسیں تھم گئیں اور پھر سوالات کی ایک لامتناہی قطار کھڑی ہو گئی۔

یہ حملہ صرف انسانوں پر نہیں ہوا، بلکہ انسانیت کے چہرے پر طمانچہ ہے۔پہلگام کا یہ حملہ محض سیاحوں پر نہیں بلکہ کشمیر کے زخمی دل پر ایک اور کاری ضرب ہے۔ ہم کشمیریوں نے ہمیشہ مہمانوں کو اپنے خاندان کی طرح سینے سے لگایا ہے۔ یہ زمین محض ایک خطہ نہیں بلکہ محبت کی ایک زندہ داستان ہے اور آج یہی داستان خون کے آنسو بہا رہی ہے۔

یہ حملہ محض چند معصوم جانوں کا قتل نہیں بلکہ ہماری روایات، مہمان نوازی، کشمیریت اور انسانیت پر ایک بدنما داغ ہے۔ کب تک کشمیر کی پُرسکون وادیاں ایسے گہرے زخم کھاتی رہیں گی؟

کیا جرم تھا ان معصوم مہمانوں کا؟ وہ صرف وادی کی خوشبو سونگھنے، بہتے نالوں کے سنگ نغمے سننے اور چنار کی چھاؤں میں دو پل کی راحت لینے آئے تھے۔ مگر ان کے نصیب میں صرف اندھی گولیاں اور بے رحم موت لکھی گئی تھی۔

کیا اب بھی کوئی شک باقی ہے کہ دہشت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا؟کیا اب بھی وضاحت درکار ہے کہ جو معصوموں کے خون سے اپنے مقصد کا راستہ ہموار کرتے ہیں، وہ نہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں بلکہ دین، ضمیر اور ضابطے کے بھی غدار ہیں؟قرآن کا ارشاد ہے:

’’جس نے ایک انسان کو قتل کیا، بغیر کسی قتل یا فساد کے، گویا اُس نے پوری انسانیت کو قتل کر دیا اور جس نے ایک جان بچائی، گویا اُس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔‘‘(المائدہ: 32)

مگر یہاں تو ’’مہمان ‘‘مارے گئے! اور مہمان ۔۔۔وہ تو رحمت ہوتے ہیں!ہمارے یہاں تو مہمان کے آنے سے چولہا جلتا ہے، دل کھلتے ہیں اور دعائیں نکلتی ہیں۔پھر یہ کیسا عذاب تھا کہ ان کے نصیب میں ہمارے ہاتھوں کی روٹی نہیں بلکہ خون سے لت پت زمیں ملی؟ہاں! ہم کشمیری ہیں، — وہی کشمیری جن کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، جن کے کمبل میں بھی جگہ ہوتی ہے اور دل میں بھی۔یہ حملہ صرف پہلگام پر نہیں، ہماری تہذیب، ہماری کشمیریت، ہماری مہمان نوازی پر حملہ ہے۔

کوئی کہتا ہے: ’’ہم حملے کی مذمت کرتے ہیں!‘‘ارے بھائی! مذمت کرنا کوئی بہادری نہیں بلکہ انسان ہونے کا کم از کم ثبوت ہے!!اصل ضرورت تو انصاف کی ہے، جوابدہی کی ہے۔

اب ہم صرف مذمتی بیانات، ہمدردی کے ٹویٹس یا کینڈل مارچ سے آگے بڑھیں، — اب مطالبہ کریں کہ ان درندہ صفت مجرموں کو سرِ عام عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی پہلگام، کوئی گلمرگ، کوئی ڈل لیک کسی کی لاش نہ دیکھے۔ہمارا سیاحتی تشخص خطرے میں ہے، ہاں! مگر اس وقت سب سے بڑا خطرہ انسانیت کے کھو جانے کا ہے۔

یہ وقت ہے کہ کشمیری عوام، ہوٹل مالکان، عام شہری — سب مل کر اُن سیاحوں کے لیے اپنے دروازے اور دل کھول دیں جو ڈرے ہوئے ہیں، راستہ بھٹک چکے ہیں یا بے سہارا ہیں۔اور یاد رکھیں:

خون ناحق کہیں چھپتا ہے چھپائے سے، امیرؔ —
کیوں مری لاش پہ بیٹھے ہیں وہ دامن ڈالے؟

یہ وقت محض آنسو بہانے کا نہیں، عمل کا ہے۔یہ وقت کشمیر کی اصل روح کو زندہ کرنے کا ہے — وہ روح جو مہمان کو مسافر نہیں، بیٹا سمجھتی ہےاور اگر ہم نے آج خاموشی اختیار کی، تو کل ہم میں سے کسی کی باری ہوگی۔پہلگام کے دامن پر جو لہو چھڑکا گیا، وہ صرف سیاحوں کا نہیں، ہماری غیرت، تہذیب اور تاریخ کا لہو ہے۔آیئے! اسے دھونے کے لئے صرف لفظ نہیں، عمل اُٹھائیں۔
(مضمون نگار، مریم میموریل انسٹیٹیوٹ پنڈت پورا قاضی آباد میں پرنسپل ہیں)
[email protected]>

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین
انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025
کالممضامین

گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت

July 9, 2025
کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?