Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مہمانوں کے خون سے رنگی سر زمین! | سیاحوں کے قتل پر انسانیت نوحہ کناں حال و احوال

Towseef
Last updated: April 24, 2025 12:05 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

مدثر شمیم

دنیا بھر میں سیاحت کو دوستی، امن اور بین الاقوامی تعلقات کا ایک خوبصورت ذریعہ مانا جاتا ہے۔ مہمان نوازی ہماری ثقافت کا وہ روشن پہلو ہے جس پر ہمیں ہمیشہ فخر رہا ہے ۔مگر حالیہ اندوہناک واقعہ، جس میں متعدد غیر ریاستی سیاحوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، نہ صرف ہماری اس روایتی پہچان کو داغدار کر گیا، بلکہ پوری قوم کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ پہلگام،کشمیر کی خوبصورت وادی، جو صدیوں سے جنت کا دوسرا نام سمجھی جاتی رہی، 22 اپریل 2025 کو ایک اندوہناک سانحے کے باعث خون میں نہا گئی۔ پہلگام کے بیسرن علاقے میںدیگر ریاستوں سے آئے کئی سیاح، جو یہاں قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے آئے تھے، ایک سفاک حملے کا نشانہ بنے۔ اس سانحے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں جبکہ متعدد سیاح شدید زخمی ہوئے۔

ان بے گناہ مہمانوں کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ امن، خوبصورتی اور دوستی کا پیغام لے کر آئے تھے۔ مگر پہلگام کی خاموش وادی میں ان کی چیخوں نے وہ گونج پیدا کی جو اب دنیا بھر میں سنی جا رہی ہے۔ ان کے قتل سے نہ صرف انسانیت زخمی ہوئی بلکہ کشمیر کی شناخت ، بھارت کی ساکھ اور پورے خطے کی مہمان نوازی پر ایک سنگین سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

وہ لوگ جو ہماری سر زمین کو محبت ، تاریخ ، ثقافت اور قدرتی حسن کی تلاش میں آئے، انہیں نفرت، تشدد اور موت کے تحفے میں واپس بھیجا گیا۔ سیاح، جو اپنی دنیا سے کچھ دنوں کیلئے خوبصورتی اور سکون کی تلاش میں نکلتے ہیں ، اُن پر بزدلانہ حملہ کرنا دراصل انسانیت کی روح کو روند ڈالنے کے مترادف ہے۔ مقتولین کی تصویریں۔۔۔! جن میں سے کچھ خون آلود لاشیں تھیں۔ ہر ذی شعور دل کیلئے قیامت سے کم نہ تھیں۔ ایسی ہولناکیاں صرف ان متاثرہ خاندانوں کا درد نہیں ، بلکہ ہماری اجتماعی بے حسی، ناکام حکمرانی اور ٹوٹے ہوئے سماجی ڈھانچے کا نوحہ ہیں۔ ہمیں خود سے سوال کرنا ہوگاکہ کیا ہم واقعی ایک محفوظ، مہمان نواز اور پُر امن معاشرہ ہیں؟

سیاحت نہ صرف معاشی ترقی کا ذریعہ ہے، بلکہ ثقافتوں کو جوڑنے اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ جب مہمانوں کو ہمارے ہاں تحفظ میسر نہ ہو، تو یہ پوری قوم کی ساکھ پر ایک بد نما داغ بن جاتا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انسانی اقدار کی پامالی ہے بلکہ اسلام جیسے پُر امن مذہب کی روح کے بھی سراسر منافی ہے۔ دین ِ اسلام میں ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، جیسا کہ قرآنِ مجید میں سورۃ المائدہ (آیت 32) میں فرمایا گیا:’’ جس نے کسی انسان کو بغیر کسی جان کے بدلے یا زمین میں فساد کیے بغیر قتل کیا، گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کیا‘‘۔ اسلام نے نہ صرف انسانی جان کی حرمت کا درس دیا ہے، بلکہ مسافروں ، سیاحوں ، غیر مسلموں، حتیٰ کہ دشمنوں کے ساتھ بھی حسنِ سلوک کی تعلیم دی ہے۔ پیغمبر اسلامؐ نے فرمایا:’’ مسافر کی دعائیں قبول ہوتی ہیں، اس کے ساتھ بھلا کرو‘‘۔

پہلگام میں پیش آنے والا یہ واقعہ نہ صرف انسانیت بلکہ اسلام کے پُر امن پیغام پر بھی ایک بد نما داغ ہے۔ ایسے عناصر جو اس ظلم کے مرتکب ہیں، نہ انسان کہلانے کے مستحق ہیں، نہ مسلمان۔ریاستی حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور کشمیری سوسائٹی پر تین اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں:

۱۔ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے مثالی سزا دی جائے۔

۲۔ وادی میں سیاحوں کے تحفظ کو فول پروف بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

۳۔ تعلیمی، مذہبی اور سماجی پلیٹ فارمز پر عدم برداشت، انتہا پسندی اور نفرت کے خلاف مئو ثر مہمات چلائی جائیں۔

اگر آج ہم نے سنجیدگی نہ دکھائی، تو کل یہ آگ ہمارے اپنے گھروں تک پہنچ سکتی ہے۔ پہلگام کی فضا، جو کبھی زندگی کا نغمہ گاتی تھی، آج ہمیں خاموش سے پکار رہی ہے۔ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں بلکہ انسانیت کو بچانے کے لیے متحد ہونے کا ہے۔

(کالم نگار، تجزیہ کار اور انسانی حقوق کے موضوعات پر تحریر کے لیے معروف)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025
کالممضامین

گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت

July 9, 2025
کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?