Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

تحفظ وقف کانفرنس | اشتعال انگیزی سے دور رہیں : مسلم پرسنل لا بورڈ

Towseef
Last updated: April 23, 2025 9:36 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے منگل کے روز دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں’تحفظ وقف کانفرنس‘کا انعقاد کیا، جس میں نئے مجوزہ وقف قانون کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا گیا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، سماجی کارکنان اور کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، جن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی، راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر منوج جھا، اور سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو قابل ذکر ہیں۔کانفرنس میں شریک بیشتر افراد نے اپنے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جو علامتی طور پر قانون کے خلاف احتجاج کی نشانی تھی۔ مقررین نے واضح کیا کہ یہ لڑائی صرف ایک قانونی تنازعہ نہیں بلکہ وقف املاک کے تحفظ کی طویل جدوجہد ہے، جسے آئینی دائرے میں رہ کر ہی لڑا جائے گا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ یہ قانون وقف کی حفاظت کے بجائے اسے ختم کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا’’ ہماری مسجدیں وقف کے دائرے سے نکال دی جائیں گی۔ مخالفت ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا’’جو لوگ آج شیروانی میں ہیں، وہ ضرورت پڑنے پر کفن بھی پہننے کو تیار ہیں۔شیعہ عالم دین مولانا کلبِ جواد نے کہا’’ کئی انگلیاں مل کر مکا بنتی ہیں اور ہمیں یہ مکا فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف استعمال کرنا ہے‘‘۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ “ہر مسجد میں شیولنگ تلاشا جا رہا ہے، آخر یہ سلسلہ کب تک چلے گا؟”ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی نے 16 صفحات پر مشتمل ایک بک لیٹ جاری کی، جس میں وقف املاک کے سلسلے میں کئی غلط بیانی کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا، 70 فیصد وقف زمین پر قبضہ ہو چکا ہے اور یہ قانون انہیں قانونی تحفظ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے پر انہیں تحفہ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔آر جے ڈی کے پروفیسر منوج جھا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ یہ لڑائی صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ انصاف اور ظلم کے درمیان کی لڑائی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ “خاموشی کا وقت گزر چکا ہے، اب ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو نے کہا کہ حکومت کو یہ برداشت نہیں ہو رہا کہ وقف کے پاس اتنی بڑی اراضی کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ صرف مسلمانوں کی لڑائی نہیں، بلکہ ملک کے سیکولر طبقے کی بھی لڑائی ہے۔”کانفرنس میں سکھ برادری کے رہنما دیال سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ اور مغل تاریخ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق “اگر مغل تاریخ مٹا دی گئی تو سکھ تاریخ بھی مٹ جائے گی۔کانفرنس کا مقصد صرف احتجاج کرنا نہیں بلکہ قانونی، سماجی اور سیاسی سطح پر وسیع اتحاد قائم کر کے اس قانون کو واپس لینے کی مہم کو مضبوط بنانا تھا۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہوشیار رہیں، کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے دور رہیں اور ایک منظم تحریک کے تحت اپنی بات اٹھائیں۔یہ واضح ہے کہ ‘تحفظ وقف کانفرنس’ نے وقف قانون کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو نئی توانائی بخشی ہے اور آنے والے دنوں میں اس تحریک کو ملک گیر سطح پر پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی
برصغیر
احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات
برصغیر
دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری
برصغیر
مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی
برصغیر

Related

برصغیر

یونیسکو نے 12قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دیا | مودی اورامیت شاہ سمیت کئی رہنمائوں نے خوشی کا اظہار کیا

July 12, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

July 12, 2025
برصغیر

کوسٹ گارڈ کی شاندار کارکردگی | انڈمان کے ساحل پر پھنسے دو امریکیوںکو بچایا

July 11, 2025
برصغیر

کیرالہ میں آن لائن فراڈ کے خلاف بڑی کارروائی | 286گرفتار، 61ہزار سے زائد بینک کھاتے منجمد

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?