زاہد بشیر
گول/ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول دگن ٹاپ میں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد ڈار نامی ایک ٹھیکیدار کام کے دوران ڈمپر کی چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق دگن ٹاپ میں فاروق احمد تارکول بچھانے کا کام کر رہا تھا اِسی دوران فاروق احمد ڈمپر کی چھت سے نیچے گرا اور ڈمپر کی زد میں آکر موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔
گول کے دگن ٹاپ میں حادثہ، کشمیر کا ٹھیکیدار ڈمپر کی زد میں آکر ازجان
