Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مہنگائی کی ذمہ دار حکومت یا عوام ؟ فکر و فہم

Towseef
Last updated: March 25, 2025 10:54 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

قیصر محمود عراقی

آج کل ہر طرف مہنگائی مہنگائی ، یہی ایک آواز ، رونا دھونا، گفتگو سب سے اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ ہر شخص ایک دوسرے سے یہی کہتا ہوا نظر آرہاہے کہ یار مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ تنخواہ نہیں بڑھتی لیکن چیزوں کے دام دن بدن بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں، حکومت بھی مہنگائی دور کرنے سے قاصر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مہنگائی حکومت کی طرف سے ہے یا ہم نے ہر چیز کو مہنگا کررکھا ہے ۔

انسان کی بنیادی ضروریات میں سب سے پہلے غذا ضروری ہے اور اس غذا میں گوشت اہم کردار اداکرتا ہے۔ ہمارے ملک میں گوشت وافرمقدار میں پکایا جاتا ہے، مگر گوشت سوچ سمجھ کر ضائع کیا جاتا ہے، مرغی کا گوشت آج کل ہر شادی بیاہ کی تقریب میں شامل ہوتا ہے، اس کا صرف ایک سالن ہی نہیںانواع اقسام کے لذیذ کھانے تیار ہوتے ہیںاور روزانہ لاکھوں ٹن چکن استعمال کردیئےجاتے ہیں،جس سے مارکیٹ میں اس کی قلت پیدا ہوتی ہے اور مہنگے داموں میں دستیاب ہوتا ہے۔ اب تو جگہ جگہ ہوٹل بھی کھلتے جارہے ہیں، جو گوشت وافر مقدار میں استعمال کرتے ہیں اور اپنا اسٹاک بھی کرلیتے ہیں،اس طرح بات پھر وہیں آجاتی ہے کہ بعد میں وہ چیز نایاب ہوجاتی ہے اور پھر مہنگے داموں میں فروخت ہوتی ہے۔انسان کی بنیادی ضروریات میں ایک ضرورت بجلی اور گیس کی بھی ہے، تو اگر ہم غور سے دیکھیں کہ گھروں میں کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں۔ گھر کا ہر فرد اپنے اپنے علیحدہ کمرے میں رہنا ہی بہتر سمجھتا ہے تو پھر بجلی بھی اتنی صرف ہوگی، گرمیوں میں اے سی استعمال کئے جاتے ہیں،وہ سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، اسی طرح گیزر بھی استعمال ہوتے ہیںاور سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ بجلی چوری کرنے والے تو ہم خود ہیں۔ کنڈے ڈال ڈال کر تو ہم آرام سے بجلی چوری کرلیتے ہیںاور حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے پھرتے ہیں۔اسی طرح ایک ضرورت کپڑا بھی ہے، ذرا اپنی شادی کی تقریبات پر نظر ڈالیں کہ کس طرح عام عوام کے جسم سے خود کپڑا چھیننے میں آپ کا کیا کردار ہے۔ وہ کیوںنئے کپڑوں سے محروم رہ جاتا ہے اور اس کے بچے عیدین کو بھی صرف ایک نیا جوڑا ہی خرید پاتے ہیں،ظاہر ہے کہ صرف دو افراد کی شادی میں ان کے پورے خاندان والوں کو کپڑے دیئے جاتے ہیں جنکی قیمت بھی ہزاروں کی ہوتی ہے؟ دلہن کے ساٹھ ستر جوڑے ٹانکے جاتے ہیںکیا وہ ساری زندگی صرف انہیں جوڑوں میں گذار دیتی ہے؟ فیشن ختم تو وہ ساٹھ ستر جوڑے بھی بیکار ۔ کیا شادی کی تقریب میں شمولیت کیلئے ہر رشتہ دار گھر میں سے دو افراد شامل نہیں ہوسکتے ہیں جس سے فضول کھانا ، وقت ، بجلی وغیرہ سب کی بچت ہوسکتی ہے۔

قارئین کرام !ہماری زندگیوں میں بہت سی ایسی مثالیں مل جائیں گی جن کے ذریعہ احساس ہوگا کہ اپنے ہر مسئلے کو مسلِستان بنانے میں ہمارا کردار ہے، جبکہ ہم کہتے ہیںحکومت نے سب کچھ کیا ہے، اس کی ذمہ دار وہ ہے۔ اگر حکومت ذمہ دار ہے تو ہٹا دو اس کو ، عوام نے ووٹ دیا ہے تو عوام ہی ہٹائیگی، کوئی مسیحا نہیں آئیگا۔ اگر حکومت پٹرول ، گیس سستا کررہی ہے تو پھرعام چیزیں بھی سستی ہونی چاہئیں۔کیونکہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو چیزیں بھی مہنگی کردی جاتی ہیںاور جب پٹرول ، گیس سستا بھی ہوجاتا ہے تو چیزوں کی قیمت پھر وہی رہی تو پھر فائدہ کیا؟ پھر حکومت ذمہ دار کیوں؟ ذمہ دار تو عوام ہیں، عوام، عوام۔اگر پٹرول ، گیس اور دیگر چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں تو کیا ہوجانا ہے ،اگر ہم نہیں خریدیںگے تو کیا ہوگا؟ میرا خیال ہے قیامت کی تو یہ نشانی نہیںہے کہ پٹرول کی قلت ہوجائیگی، پھر زیادہ سے زیادہ ہم دفتر نہ جاسکیں گے، بچے اسکول اور کاروبارِ زندگی رُک جانا ہے، اس کا نقصان کس کو ہونا ہے عوام کو ؟نہیں صرف اور صرف حکومت کو، مگر ہم کو تو مواقع بھی ملے پھر بھی آواز بلند نہیں کرتے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہر گز نہیںہے۔ آپ نے خبروں میں پڑھا ہوگا کہ چین میں جب انڈوں کی قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ وہاں کی عوام نے ایک دوسرے کا احساس کرتے ہوئے انڈے ہی نہ خریدے، جس سے ذخیرہ اندوزوں کو نقصان اٹھا نا پڑا اور انڈوں کی قیمت پھر پہلے جیسی ہوگئی۔ ہمارے ملک میں مہنگائی کا اصل ذمہ دار صرف اور صرف عوام ہے۔ یعنی ہم خود ہیں جو گریبانوں کو خود نوچ رہے ہیں۔ آج ہمارے یہاں کوئی چیز مہنگی ہوجاتی ہے تو ہم اسے خریدنا نہیں چھوڑتے۔ لیکن مہنگائی کا رونا ضرور روتے ہیں۔ روزمرہ کی چیزوں کے علاوہ جو چیز وقتاً فوقتاً استعمال کیا جاتا ہے ،وہ اگر مہنگی ہوجائے تو اسے خریدنا بند کردیں، پھر دیکھیں جو چیز آج مہنگی ہوئی ہے ،کل وہی پھر آپ کو سستے داموں میں ملے گی ۔ اس لئے عوام پہلے خود کو ٹھیک کریں ورنہ جیسے عوام ہونگے ویسے ہی حکمران ہونگے۔ جب عام ایک دوسرے کیلئے اپنے اندر بغض ، لالچ ، حسد اور نفرت کو رکھیںگے تو حکومت کا ایسا کرنا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔
رابطہ۔:6291697668

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! دُنیا میںحقائق کو مٹانے کا بڑھتا ہوا رُجحان دنیائے عالم

July 9, 2025
کالممضامین

وادیٔ کشمیر میں امرناتھ یاترا کی دائمی روح| جہاں ایشورتاپہاڑوں سے کلام کرتی ہے آستھا و عقیدت

July 9, 2025
کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?