عظمی نیوز سروس
سرینگر//پورے ہندوستان میں سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے اپنے عزم کے تحت آئی ڈی بی آئی بینک نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پہل کے تحت گرلز ہائی سکول، زیندر محلہ کران نگرسری نگرمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد تعلیمی سہولیات کی حمایت اور طلباء کے لیے سیکھنے کے زیادہ سازگار ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ تقریب میں بینک کے عہدیداروںپروین تیاگی، برانچ ارکان شعیب خان، حسیب شکیل اور نثار احمد نے شرکت کی ۔سکول انتظامیہ اور طلباء نے تعلیم اور کمیونٹی کی ترقی میں تعاون کرنے میں بینک کے اس اقدام کے لیے شکریہ ادا کیا۔