عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ بانہال اور رام بن علاقوں میں بارش کے باوجود جموں- سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہےـ
ذرائع کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ دونوں جانب سے دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رام بن اور بانہال کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ بالائی علاقوں بشمول جواہر ٹنل اور تحصیل بانہال کی مہو منگت وادی میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
برف باراں: جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک آمد و رفت کیلئے بحال