عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//وزیربرائے زراعت، دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے کل ہارٹی کلچر فروٹ پلانٹ نرسری بانڈی پورہ میں مدر بلاک کا اِفتتاح کیا اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ زرعی ترقی کے بغیر زراعت کے شعبے کو خوشحالی کی طرف لے جانا ممکن نہیں۔ ڈارنے کہا کہ باغبانی شعبے میں ہائی ڈینسٹی فارمنگ متعارف کرنے کے بعد مقامی سطح پر معیاری اور اعلیٰ قسم کے فروٹ پلانٹ مواد کی تیاری ناگزیر ہو چکی ہے۔اس دوران جاوید احمد ڈار نے ایک میٹنگ میں بانڈی پورہ ضلع کے ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ منظور احمد قادری نے میٹنگ کو ضلع کے مختلف ترقیاتی پیرامیٹرز کے بارے میں بریفنگ دی۔