Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ٹریفک نظام کب سدھرے گا؟

Towseef
Last updated: February 11, 2025 10:28 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

دارالحکومتی شہروں جموں اور سرینگر سمیت پورے جموںوکشمیر میں ٹریفک نظام کی بدحالی ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے ۔ ٹریفک نظام کی تباہی اور بربادی کے مسائل وہی ہیں ، جو کئی سال پہلے تھے لیکن ان مسائل کو مکمل طور حل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ سڑکوں کی تنگ دامانی، گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، عوام کی جانب سے قوانین و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، محکمہ ٹریفک میںا نفراسٹرکچر اور افرادی قوت کی قلت جیسے مسائل کو حل کرنے کی جانب جب تک توجہ نہیں دی جاتی ، ٹریفک ہفتے تو کیا ’ ٹریفک سال ‘ منانے سے بھی کچھ نہیں بدلے گا بلکہ مسائل ہر گزرنے والے دن کے ساتھ بڑھتے جائیں گے۔ پہلے تو ٹریفک جامنگ کا مسئلہ صرف شہر کے بالائی علاقوں تک محدود تھا ، اب ہائی ویز پر تمام قصبہ جات میں ٹریفک جامنگ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے ۔

بدقسمتی سے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے تئیں اتنی سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جارہی ہے ، جس کا یہ مسئلہ متقاضی ہے۔چند سال پہلے جموںوکشمیر سرکار نے ٹریفک نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے کیلئے اسمبلی میں ایک ’’ہائوس کمیٹی ‘‘ قائم کی تھی۔ اس کمیٹی نے کئی ماہ تک کی تحقیق اورعرق ریزی کے بعد حکومت کو ٹریفک نظام ٹھیک کرنے کیلئے جو تجاویز پیش کیں ان میں ’’ٹریفک انضباطی اتھارٹی ‘‘ قائم کرنے کی صلاح بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے پورے جموںوکشمیر میںمناصب فاصلوںپر ٹریفک پولیس چوکیاں قائم کرنے اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ، محکمہ ٹریفک کو مزید افرادی قوت اور جدید مواصلاتی نظام سے لیس کرنے ، ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے جدید سکول قائم کرنے جیسی سفارشات حکومت کو پیش کی تھیں۔متمدن معاشروں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ماہرین کے صلاح و مشوروں کو عملانے میں کوئی تاخیر نہیں کی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں کروڑوں روپے کے صرفے پر کمیٹیاں قائم کرانے اور تحقیق کرانے کے بعد ان کمیٹیوں کی رپورٹوں کو دھول چاٹنے کیلئے الماریوں میں ڈال دینے کی روایت ہے۔ ٹریفک نظام کے بارے میں متذکرہ ہائوس کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کا بھی یہی حشر ہونا تھا اور یہی ہوا۔اندازہ کیجئے کہ جہاںجموںوکشمیر میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کا اضافہ ہوجاتا ہے وہیں صرف سرینگر اور جموں شہروںمیں روزانہ 300سے زائد نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوتی ہے جس کامطلب یہ ہے کہ ہر ماہ صرف ان دودارالحکومتی شہروںمیں9ہزارگاڑیوں کا اضافہ ہوجاتا ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ٹریفک دبائو کس قدر بڑھ گیا ہوگا۔دونوںشہروں کی وسعت میں اگر چہ کافی اضافہ ہوا ،نئی کالونیاں وجود میں آگئیں، نئی نئی بستیاں آباد ہوئیں لیکن سڑکیں وہی رہیں جو کئی دہائیاں قبل تھیں۔

جہاں پہلے دنوں میںان شہروں کی تنگ سڑکوں پر اکا دکا پرائیویٹ اور مسافر گاڑیاں چلتی تھیں وہاں اب کئی جگہوں پر سڑک پار کرنا بھی مشکل بنتا جا رہا ہے ،اگرچہ فلائی اوور بھی بن گئے لیکن ٹریفک جام کے جو مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں وہ کم ہونے کا نام نہیں لیتے۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ گاڑی اب ایک لازمی ضرورت بن گئی ہے۔المیہ یہ ہے کہ ٹریفک قوانین و ضوابط کی یہ خلاف ورزی محکمہ ٹریفک کی ناک کے نیچے ہورہی ہے۔ لیکن اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی محکمہ ٹریفک ایسے افراد کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے۔ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ سرینگراورجموں شہروں میں ٹریفک نظام کی ابتر حالت کی ایک اہم وجہ یہاں کے فٹ پاتھوں پر چھاپڑی فروشوں اور دکانداروں کا ناجائز قبضہ ہے۔شہر کے تما م کاروباری علاقوں میں یہ صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضے کی وجہ سے راہگیر فٹ پاتھوں کے بجائے سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے ٹریفک کو سسک سسک کر چلنا پڑتا ہے۔اس مقام پر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہوتاہے کہ کہیں اس سارے عمل سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے مفادات تو نہیں جڑے ہیں۔

جستہ جستہ اس کی مثالیں روزمرہ بنیادوں پر دیکھنے کو ملتی ہیں ،لیکن جس پیمانے پر فٹ پاتھوں پر قبضوں کی بلواسطہ حوصلہ افزائی ہورہی ہے ، اْس سے یہ عندیہ ملتاہے ،کہیں نہ کہیں دونوں کے مفادات گڈمڈ ہورہے ہیں ، جو سماجی مستقبل کے لئے نہایت ہی نقصان رساں ہے، کیونکہ ہرایسا متواترعمل ،جس سے حکومت اپنی آنکھیں موندلے،ایک غیر تحریری قانون کا روپ اختیار کرتاہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہر مسئلے کا کا کوئی نہ کوئی حل نکالا جاسکتا ہے لیکن اسکے لئے احساس ذمہ داری کا ہونا ضروری ہے۔ کیا ٹریفک کے سنگین بحران کو حل کرنے کیلئے متعلقہ ادارے احساس ذمہ داری کا ثبوت دیں گے؟

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?