Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

کوئی بستی پی ایم جی ایس وائی سے محروم نہ رہے چوتھا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا:نائب وزیر اعلیٰ

Mir Ajaz
Last updated: January 9, 2025 10:50 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //پی ایم جی ایس وائی کے تحت چھوڑے گئے علاقوں کو جوڑنے کیلئے جموں و کشمیر میں پی ایم جی ایس وائی کا چوتھا مرحلہ جلد ہی شروع کیا جائے گا ۔ یہ جانکاری جمعرات کو یہاں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں دی گئی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پی ایم جی ایس وائی دسمبر 2000 میں اپنے آغاز کے بعد سے دیہی عوام کی آمدنی کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملی ہے جبکہ 2001 کی مردم شماری کے مطابق تقریباً 99.5 فیصد اہل بستیوں کو پی ایم جی ایس وائی ۔i کے تحت تمام موسمی رابطہ فراہم کیا گیا ہے ۔ کچھ بستیاں جو کہ ماضی قریب میں دیہی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی کی وجہ سے کافی پھیل گئی ہیں انہیں تمام موسمی سڑکوں کے ذریعے رابطے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان بستیوں کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا اور انہیں خصوصی مداخلت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کی حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پی ایم جی ایس وائی کے مرحلہ iv کے آغاز کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے مسلسل مطالبے کے بعد یونین منسٹری آف رورل ڈیولپمنٹ (ایم او آر ڈی ) نے پی ایم جی ایس وائی کا چوتھا مرحلہ شروع کرنے کی تجویز دی ہے تا کہ دیہی آبادیوں کو تمام موسمی رابطہ فراہم کیا جا سکے اور مردم شماری 2011 کو غیر منسلک بستیوں کی اہلیت کیلئے بنیاد بنایا جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق کسی بھی اہل کو نقشہ سازی کے بغیر نہ چھوڑا جائے اور اس سلسلے میں وزارت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ضروری سروے مکمل کیا جائے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق 1500 میں سے 250 سے زائد آبادی والی 700 بستیوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مرکزی کابینہ نے 11 ستمبر 2024 کو غیر منسلک دیہی بستیوں کو جوڑنے کیلئے پی ایم جی ایس وائی کے چوتھے مرحلے کو منظوری دی ہے جو 2011 کی مردم شماری کے مطابق اپنی آبادی میں اضافے کے پیش نظر اہل ہو گئے ہیں جو کہ 2024-25 سے 2028-29 تک لاگو کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت نے پی ایم جی ایس وائی مرحلہ چار کی غیر منسلک بستیوں کی ڈیجٹیل میپنگ کیلئے پی ایم جی ایس وائی گرام سڑک ایپ کے نام سے موبائل ایپ بھی لانچ کی ہے اس کے مطابق محکمہ نے پی ایم جی ایس وائی گرام سڑک ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 2011 کی مردم شماری کے مطابق اہل بستیوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کیلئے سڑک کے منصوبے کی صف بندی کو حتمی شکل دینے کا آغاز کیا ہے ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر یونین منسٹری آف دیہی ترقی رینا نذار ، ڈائریکٹر فائنانس آر اینڈ بی مظہر حسین ، چیف انجینئرز پی ایم جی ایس وائی جموں /کشمیر اور پی ایم جی ایس وائی مرحلہ iv کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ممبئی ٹرین دھماکہ معاملہ | مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
برصغیر
دہلی میں موسم کے مزاج میں بدلائو | کئی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش
برصغیر
اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ | لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ
برصغیر
آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

صوبائی کمشنر جموں نے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا

July 22, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

پی ڈی پی کا بنیادی مطالبہ: ریاستی درجہ، دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی : سرتاج مدنی

July 22, 2025
تازہ ترینجموںخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر کیلا موڑ سُرنگ میں امرناتھ یاتراقافلے کی گاڑی حادثے کا شکار،4یاتری زخمی

July 22, 2025
جموں

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?