Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینشہر نامہ

رواں سال سرینگر میں 156 منشیات فروش گرفتار، 94 مقدمات درج: ایس ایس پی

Uzma Web Desk
Last updated: December 24, 2024 5:32 pm
Uzma Web Desk
Share
3 Min Read
SHARE

سرینگر// سرینگر پولیس نے سال 2024کے دوران 156منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے 1.17کلو برون شوگر، 2.92کلو ہیروئن، 13.13کلو چرس، 10.16کلو گانجا ، 2.83کلو کرسٹل متھ ، 44.18کلو ممنوع نشیلی اشیاء, 284نشہ آور بوتلیں اور 2823نشیلی ٹکیاں برآمد کیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر پولیس نے سال 2024کے دوران منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاون شروع کیا جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی سرینگر نے بتایا کہ سال 2024میں سری نگر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 94کیس درج کرکے 156منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ اس دوران 26منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے انہیں ادھم پور ، بدرواہ ، کٹھوعہ اور کورٹ بلوال جیل منتقل کیا۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ منشیات فروش سری نگر کے نوجوانوں میں منشیات کی اشیاء فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہیں۔
موصوف ایس ایس پی کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ نہیں سدھریں اور غیر قانونی منشیات نیٹ ورک کے ذریعے وادی بالخصوص سری نگر میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث پائے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کی جائیدادوں کو بھی قرق کیا گیا ۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ 68این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سری نگرپولیس نے 7گاڑیاں اور 4.47کروڑ روپیہ مالیت کے سات رہائشی مکانوں کو بھی منسلک کیا ۔ علاوہ ازیں گرفتار منشیات فروشوں کے 23بینک کھاتے بھی منجمد کئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ سال 2024کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 1.17کلو برون شوگر، 2.92کلو ہیروئن، 13.13کلو چرس، 10.16کلو گانجا،2.83کلو کرسٹل متھ، 44.18کلو خشخاش اور فکی ، 284نشہ آور بوتلیں اور 2823نشہ آور ٹکیاں برآمد کیں ہیں۔
پولیس افسر کے مطابق ایک سال کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 4لاکھ 90ہزار 696روپیہ نقدی 17موبائیل فون اور ایک ڈرون کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جنگ جار ی رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

تازہ ترین

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?