عظمیٰ نیوزسروس
جموں//مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے ایک وفد نے، جنہیں اب یوٹی حکومت کی طرف سے دیگر پسماندہ طبقات کے زمرے میں شامل
کیا گیا ہے، نے آج جموںوکشمیرلوکل باڈی ڈیڈیکیٹڈ بیک ورڈ کلاسز کمیشن سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت اس کے صدر لبھا رام گاندھی کر رہے تھے۔ وفد نے سیاسی عمل میں عدم شرکت کی وجہ سے اپنے طبقے کو درپیش مشکلات اور امتیازی سلوک کا اظہار کیا اور بلدیاتی انتخابات میں اپنے طبقے کے لیے ریزرویشن کی اہمیت پر زور دیا۔کمیشن نے ان کی شکایات پر غور کرنے کے مقصد سے وفد کی صبر سے سماعت کی۔