عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لالچوک کے فیئر ڈیل کمپلیکس میں کل نمیرا ٹور اینڈ ٹرولز کا افتتاح کیا گیا۔ معروف اسلامی اسکالر و خطیب مولانا عبدالمجید ڈار المدنی نے اس موقعہ پر ایمانداری،دیانت داری اور صارفین کو اطمینان بخش سہولیات فراہم کرنے کو ترقی کا زینہ قرار دیا۔انہوں نے امید کی کہ یہ کمپنی اپنے خریداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔ نمیرا ٹور اینڈ ٹرولز کے مالک طاہر احمد نے بتایا کہ ان کا مقصد ہی خریداروں کو اطمینان بخش سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ سفر حج کے علاوہ دیگر مقامات پر اپنے اپنوں کے ساتھ جاکرلطف انداز ہوں۔